الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کے شیڈول کا اعلان کر دیا
عام انتخابات کی غرض سے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے لیے الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔
تمام صوبوں کے لیے حلقہ بندی کی کمیٹیوں کی تشکیل 16اپریل 2022 تک کردی جائےگی، الیکشن کمیشن نے قرار دیا ہے کہ آج سے ملک بھر میں کہیں کوئی نیا انتظامی یونٹ نہیں بنایا جائے گا۔
الیکشن کمیشن کاعام انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کے شیڈول کااعلان
الیکشن کمیشن کی جانب سے چیف سیکرٹریز، صوبائی الیکشن کمشنرزکومطلوبہ نقشوں اور دستاویزات کی فراہمی کی ہدایت کی گئی ہے۔