الیکشن کمیشن کااسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کروانےکااعلان

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کروانے کا اعلان کرتے ہوئےلوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015 میں حالیہ ترمیم آئین اور قانون سے متصادم قرار دیدیا۔

وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے انتخابات سے متعلق محفوظ فیصلہ جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری فیصلے میں کہاگیا ہے کہ خواتین سمیت دیگر مخصوص نشستوں پر انتخابات سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نہیں کروا سکتا، انتخابات کے لیے ڈی آر او، آر او اور دیگر عملہ تعینات کرنا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنے افسران عدلیہ یا انتظامیہ میں سے الیکشن عملہ تعینات کرے گا، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سرکاری افسر کی تعریف پر پورا نہیں اترتا۔

الیکشن کمیشن نے متعلقہ ونگ کو بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کی تیاری کا حکم بھی دے دیا۔

Back to top button