الیکشن کمیشن نے عمران خان کو مانسہرہ جلسے سے روک دیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعظم عمران خان کو مانسہرہ میں جلسہ کرنے سے روک دیا ہے. میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم کو مانسہرہ میں جلسے سے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر مانسہرہ نے روکا ہے.

باجوڑ بلور میں دہشتگردی کا خوفناک واقعہ

بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو حکم دیا ہے کہ وہ وزیر اعظم کا دورہ مانسہرہ رکوائیں. بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے مراسلے کے تحت ضابطہ اخلاق کی وجہ سے جلسے جلوس، ریلیوں اور پبلک آفس ہولڈرز کے داخلہ پر پابندی عائد ہے. اس حوالے سے الیکشن کمیشن کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کے 25 مارچ کو مانسہرہ میں شیڈول دورے کو رکوانے کا حکم دیا گیا ہے.

Back to top button