الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول منسوخ کر دیا

الیکشن کمیشن نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کو منسوخ کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، حکومت نے 10 جنوری کو اسلام آباد کے لیے بلدیاتی حکومت میں تبدیلی کا ترمیمی آرڈیننس نافذ کیا، جس کے تحت شہر میں مقامی حکومت کا ڈھانچہ تبدیل کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مقامی حکومتوں کے انتخابات کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی ہے، جس کے پیش نظر الیکشن کمیشن اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول واپس لے رہا ہے۔

واضح رہے کہ پہلے الیکشن کمیشن نے 15 فروری کو اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کیا تھا۔

Back to top button