بیرسٹرگوہرکوچیئرمین پی ٹی آئی تسلیم نہیں کرسکتے،الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بیرسٹر گوہر کو چیئرمین تحریک انصاف تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے بیرسٹر گوہر کے خط کا جواب دے دیا۔

خط کے جواب میں الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ آپ نے 13 نومبر کو درخواست کی کہ آزاد سینیٹرز کی پی ٹی آئی میں شمولیت تسلیم کی جائے۔

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشنز کیس زیر التواء ہے لاہور ہائیکورٹ سے اسٹے آرڈر پی ٹی آئی نے لے رکھا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق آپ کو بطور چیئرمین پی ٹی آئی تسلیم نہیں کیا جا سکتا اور آپ کو کوئی قانونی حق بھی حاصل نہیں۔

 

 

Back to top button