بیرسٹرگوہرکو چیئرمین پی ٹی آئی تسلیم نہیں کیا،الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کی جانب سےکہا گیا کہ یہ تاثر درست نہیں ہے کہ الیکشن کمیشن نے بیرسٹر گوہر علی خان کو پی ٹی آئی کے چیئرمین کے طور پر تسلیم کیا ہے۔

تحریک انصاف کی مخصوص نشستوں سےمتعلق سپریم کورٹ کاتحریری فیصلہ ممبران الیکشن کمیشن کو موصول ہوگیاہے۔

ذرائع الیکشن کمیشن کےمطابق الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے انٹرپارٹی انتخابات کےحوالے سے کہاہے کہ پی ٹی آئی کے انٹرپارٹی الیکشن کا معاملہ ابھی تک زیرغور ہے۔اس پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، یہ تاثر غلط ہے کہ الیکشن کمیشن نےبیرسٹر گوہر کو پی ٹی آئی چیئرمین تسلیم کیا ہے۔

الیکشن کمیشن نےسپریم کورٹ کے تحریری فیصلے کے بعد مخصوص نشستوں کے حوالے سےپیرکےروز اجلاس طلب کرلیا ہے۔اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر مشاورت کی جائے گی۔

یاد رہےکہ سپریم کورٹ نےالیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سےپی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں سےمتعلق ابہام کی درخواست پر تحریری آرڈر جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ پارٹی سرٹیفکیٹ جمع کرانے والے پی ٹی آئی کےکامیاب اُمیدوار ہیں۔الیکشن کمیشن کی درخواست تاخیری حربہ ہے۔

عمران خان سائبرکرائم کے مقدمےمیں شامل تفتیش ہو گئے

سپریم کورٹ نےکہاہے کہ فیصلے پرعملدرآمدمیں تاخیرکے نتائج بھی ہوسکتے ہیں۔

Back to top button