الیکشن کمیشن نےسینیٹرمراد سعید کو نااہل قراردیدیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹر مراد سعید کو نااہل قرار دے کر ڈی نوٹیفائی کر دیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے نوٹیفکیشن کے مطابق مراد سعید کو انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی سے 10 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
الیکشن کمیشن کے اعلامیے میں کہا گیا کہ نااہلی آئین کے آرٹیکل63اےایچ کےتحت عمل میں لائی گئی، خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی جنرل نشست خالی قرار دے دی گئی۔
واضح رہے کہ 15فروری کو تحریک انصاف کےرہنما مراد سعید نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دیدیاتھا۔مراد سعید نے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ کے نام خط میں بھیجاتھا۔انہوں نے پارٹی کو سینیٹ اور اسمبلیوں سے فوری استعفیٰ دینے کا مشورہ بھی دیا تھا۔
استعفے کے متن میں کہا گیا تھا کہ اس پارلیمنٹ کی بنیاد جعلی اور ناجائز ہے، یہ پارلیمنٹ عوام کے مینڈیٹ کی توہین کرنے میں حصہ دار ہے۔مراد سعید کے سینیٹ سے استعفے کی تحریک انصاف نے تصدیق کی تھی ۔
خیال رہے کہ 2025 میں سینیٹر منتخب ہونے کے بعد مراد سعید نے تاحال حلف نہیں اٹھایا تھا۔
