الیکشن کمیشن نے پنجاب میں 8 الیکشن ٹربیونلز قائم کردیئے

پنجاب میں 8 الیکشن ٹربیونلز قائم کردیے گئے جس کا الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن ٹربیونلز چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی مشاورت سے قائم کیے گئے، لاہورپرنسپل سیٹ پرجسٹس سلطان تنویراحمد الیکشن ٹربیونل کےجج ہوں گے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ لاہورپرنسپل سیٹ پرجسٹس (ر) رانازاہد محمود الیکشن ٹربیونل کےجج ہوں گے۔اس کے علاوہ جسٹس محمد اقبال چوہدری،جسٹس انورحسین بھی پرنسپل سیٹ پر الیکشن ٹربیونل کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس (ر) محمود مقبول باجوہ بھی لاہور کی پرنسپل سیٹ پرالیکشن ٹربیونل کے جج ہوں گے۔

علاوہ ازیں الیکشن ٹربیونل بینچ ملتان کے جج جسٹس سردار سرفراز ڈوگر ہوں گے جبکہ الیکشن ٹربیونل بینچ بہاولپور کی ذمہ داریاں جج جسٹس (ر) ظفر اقبال نبھائیں گے۔الیکشن ٹربیونل راولپنڈی بینچ کے جج جسٹس (ر) شکور پراچہ ہوں گے۔

الیکشن ٹربیونلز عام اور ضمنی انتخابات کی قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی درخواستیں نمٹائیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں  سپریم کورٹ نے پنجاب میں الیکشن ٹربیونلز پر دائر اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے  لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا تھا۔

Back to top button