الیکشن کمیشن نے نظرثانی شدہ انتخابی شیڈول جاری کردیا

الیکشن کمینش نے عام انتخابات کیلئے نظرثانی شدہ انتخابی شیڈول جاری کردیا۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے وقت میں مزید2 دن کا اضافہ کردیا گیا۔

الیکشن کمیشن  کاکہناہے کہ کاغذات نامزدگی  اب 24دسمبر تک جمع  کرائے جا سکیں گے۔سیاسی جماعتوں نے کاغذات نامزدگی کے دن بڑھانے کی اپیل کی تھی۔

نئے الیکشن شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 25سے30دسمبر تک ہوگی۔ریٹرننگ افسر کے فیصلوں کیخلاف اپیل 3جنوری تک دائر ہوگی۔اپیلٹ ٹربیونلز اپیلوں پرفیصلے 10جنوری تک سنائیں گے۔امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرستیں 11جنوری کوشائع کی جا ئیں گی۔امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 12جنوری ہوگی۔12جنوری کو ہی امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔13جنوری کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے۔

Back to top button