الیکشن کمیشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد ہائیکورٹ پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزارکی بطور رکن اسمبلی استعفیٰ منظوری کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالتی حکم پرعمل نہ کرنے پرالیکشن کمیشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پربھی سماعت ہوئی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

الیکشن کمیشن حکام کے مطابق اس نوعیت کا شکورشاد کا کیس چیف جسٹس کی عدالت میں چل رہا ہے،آخری سماعت میں چیف جسٹس کے اہم ریمارکس آئے ہیں، استعفی دے کرمکرجانا آگےچل کرغلط ٹرینڈ سیٹ ہوجائے گا۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نےریماکس میں کہا کہ جو استعفی دے دے اسکو سیدھا کرکےرکھیں،الیکشن کمیشن حکام عدالت میں پیش شاندانہ گلزاراپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔بعدازاں عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

حافظ قرآن کو 20 نمبر دینےکا ازخود نوٹس کیس بند

Back to top button