انتخابات کیلئے فنڈنہ ملنے پرالیکشن کمیشن کاوزیراعظم کو خط لکھنے کا فیصلہ

عام انتخابات کیلئے مطلوبہ فنڈ نہ ملنے پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لیتے ہوئے  سیکرٹری خزانہ کو طلب کرلیا۔چیف الیکشن کمشنر نےوزیراعظم کو خط لکھ کر صورتحال سے آگاہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ چیف الیکشن کمشنر صورتحال پروزیراعظم کو آج تفصیلی خط لکھیں گے۔رواں مالی سال کے بجٹ میں عام انتخابات کیلئے 42ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن کو وزارت خزانہ سے ابتک 10ارب روپے موصول ہوئے ہیں۔باقی رقم کی فراہمی بغیر کسی معقول جواز کے تعطل کاشکار ہے۔الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کیلئے فوری طورپر 17ارب روپے درکار ہیں۔

الیکشن کمیشن نے وزارت خزانہ کو تحریری یاددہانی کے بعد ابھی تک جواب نہیں دیا۔

Back to top button