الیکشن کمیشن نے3صوبائی الیکشن کمشنرز تبدیل کردئیے

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تین صوبائی الیکشن کمشنرز تبدیل کردئیے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے صوبائی الیکشن کمشنرز تبدیل کیے گیے ہیں، الیکشن کمشنر سندھ شریف اللہ کو الیکشن کمشنر پنجاب مقرر کردیا گیا ہے۔

الیکشن کمشنر بلوچستان فرید آفریدی کو جوائنٹ الیکشن کمشنر کے پی تعینات کردیا گیا ہے جب کہ الیکشن کمشنر پنجاب اعجاز انور چوہان کو دوبارہ الیکشن کمشنر سندھ لگادیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق علی اصغر سیال کو الیکشن کمشنر بلوچستان مقرر کیا گیا ہے، علیم شہاب ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہیڈ کوارٹرز تعینات کردیے گئے ہیں۔

Back to top button