الیکشن کمیشن : جمشید دستی کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول معطل

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جمشید دستی کی نااہلی کے باعث خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول معطل کردیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے جمشید دستی کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول معطل کیا ہے۔الیکشن کمیشن نے قراردیا کہ عدالتی حکم آنے تک مظفر گڑھ کےحلقہ این اے 175 کا الیکشن پروگرام معطل رہےگا۔

قاسم اور سلیمان گرفتار ہوں گے تو لیڈر بنیں گے : رانا ثنا اللہ

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے گزشتہ دنوں رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی تعلیمی اسناد کو جعلی قرار دیتےہوئے انہیں نااہل قراردیا تھا۔جس کے بعد ان کی قومی اسمبلی کی نشست خالی قرار دی گئی تھی۔

Back to top button