الیکشن کمیشن نے طلال چودھری کے بھائی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ وزیر مملکت طلال چودھری نے اپنے بھائی کی انتخابی مہم میں شرکت کرکے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی اور پیش ہونا بھی گوارا نہیں کیا۔ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
چیف الیکشن کمشنر نے واضح کیا کہ بلال چودھری کو نااہل نہیں کیا جا رہا، صرف کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ڈیرہ غازی خان ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مشیر حذیفہ رحمان نے الیکشن کمیشن سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔
طلال چودھری کے وکیل نے بتایا کہ موکل کمیشن کے سامنے پیش ہوں گے۔ جس کے بعد الیکشن کمیشن نے انہیں حاضری سے استثنیٰ دے دیا۔
چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے ڈیرہ غازی خان ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کی سماعت کی۔
دوران سماعت چیف الیکشن کمشنر نے حذیفہ رحمان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ وزارت رکھنا چاہتے ہیں۔حذیفہ رحمان نے جواب دیا کہ میں ہمیشہ قانون کا پابند رہتا ہوں۔اگرانتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہوئی توغیرمشروط معافی مانگتا ہوں، میں نے کارنر میٹنگ میں نہیں، میوزیکل نائٹ میں شرکت اور تقریر کی۔
چیف الیکشن کمشنر نے ہدایت کی کہ کیس کی دستاویزات حذیفہ رحمان کے سپرد کی جائیں۔حذیفہ رحمان باضابطہ جواب جمع کرائیں۔الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔
