الیکشن 8فروری کو ہوں گے،کوئی ابہام نہیں

رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ کاکہنا ہے کہ عام انتخابات 8فروری کو ہوں گے،کوئی ابہام نہیں ہونا چاہیے۔
رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ صاف ،شفاف انتخابات الیکشن کمیشن اور مقتدرہ اداروں کی ذمہ داری ہے۔الیکشن صاف و شفاف ہوں گے تو سب نتائج قبول کریں گے۔پیپلزپارٹی کیخلاف اتحاد بنا ضرور ہے لیکشن ان کے امیدوار کہاں ہیں؟میرے حلقے یا خیرپور میں کہیں بھی مخالف اتحاد کے امیدوار سامنے نہیں آئے۔
خورشید شاہ کاکہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے انٹراالیکشن قانون کے مطابق نہیں کئے۔
