شیڈول جاری، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا انتخاب 20 اپریل کو ہوگا

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے لیے شیڈول جاری کرتے ہوئے 20 اپریل کی تاریخ مقرر کر دی ہے، جبکہ ڈپٹی اسپیکر کے لیے کاغزات نامزدگی 19 اپریل دن 12 بجے تک جمع کرائے جا سکیں گے۔
2 روز قبل قومی اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونی تھی تاہم اس سے قبل ہی انہوں نے اپنا استعفیٰ سیکرٹری قومی اسمبلی کو بھجوا دیا تھا، ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
این اے33:ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے ندیم خیال کامیاب
قاسم سوری نے خود اپنے ٹوئٹر پر اپنے استعفے کی تصدیق کی تھی، اپنی ٹوئٹ میں قاسم خان سوری نے کہا تھا کہ قومی اسمبلی سے استعفیٰ میری پارٹی کے وژن، اس کی شاندار وراثت اور جمہوریت کے ساتھ اس کی وابستگی کی علامت ہے، پاکستان کی خود مختاری اور سالمیت پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے، ملکی مفادات اور آزادی کے لیے لڑیں گے اور ملک کے تحفظ کے لیے کسی بھی حد تک جائیں گے۔
واضح رہے کہ سپیکر اسد قیصر کے استعفے کے بعد قاسم سوری نے قائم مقام اسپیکر کا عہدہ سنبھالا تھا، قاسم سوری ہی نے تحریک انصاف کے 123 ارکان کے استعفے منظور کئے تھے۔
