الیکشن التواکی قرارداد پرعملدرآمد کیلئے سینیٹردلاور کا چیئرمین سینیٹ کو خط

سینیٹر دلاور خان نے عام انتخابات ملتوی کرانے کی قرارداد پر عملدرآمد کے لیے چیئرمین سینیٹ کو خط لکھ دیا۔
خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے آزاد سینیٹر دلاور خان نے چیئرمین سینیٹ کے نام لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ یہ باعث تشویش ہےکہ الیکشن کمیشن نے تاحال 8 فروری کے انتخابات ملتوی کرانےکے کوئی اقدامات نہیں کیے۔
خط میں مزید کہا گیا ہےکہ قرارداد میں نشاندہی کیےگئے تحفطات پر توجہ دینی چاہیے تھی، بطور ایوان کےکسٹوڈین مداخلت کرکے میری قرارداد پر عملدرآمد کی موجودہ صورتحال معلوم کی جائے۔
خط میں کہا گیا ہےکہ یقینی بنایا جائے کہ 8 فروری کے انتخابات ملتوی کیے جائیں۔
