ضمنی الیکشن،پنجاب کے 10اضلاع میں دفعہ 144نافذ

محکمہ داخلہ پنجاب نے 21 اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے پیش نظر 10 اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کردی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ضمنی الیکشن کے باعث امن وامان کو یقینی بنانے کیلئے دفعہ144نافذکی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کے ضمنی انتخابات والے دس شہروں میں 18 اپریل سے 22 اپریل تک 5 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ رہے گی
نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور، قصور، چکوال، گجرات، بھکر، وزیر آباد، نارووال، شیخوپورہ، رحیم یارخان اور ڈیرہ غازی خان میں دفعہ 144 نافذ کی گئی اس دوران لائسنس یافتہ اسلحہ لے کر چلنے پر بھی پابندی ہوگی۔
