مہنگائی کی ستائی عوام پر بجلی کا”ایٹم بم“گرانے کی تیاریاں

نگران حکومت نے جاتے جاتے مہنگائی کی ماری عوام پر بجلی کا ”ایٹم بم“گرانے کی تیاریاں کرلیں۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بج7روپے13پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست جمع کرادی۔جنوری کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی ایک ماہ کیلئے مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرائی گئی ہے۔
سی پی پی اے کی درخواست میں کہا گیا ہےکہ جنوری میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو 7 ارب 93کروڑ یونٹ بجلی فروخت کی گئی ہے۔
درخواست پر نیپرا 23 فروری کو سماعت کرے گی اور اتھارٹی سے منظوری کی صورت میں صارفین پر 66 ارب 77 کروڑ روپے تک کا اضافی بوجھ پڑ سکتا ہے۔درخواست منظوری کی صورت میں کے الیکٹرک صارفین پر اس کا
اطلاق نہیں ہوگا۔
