ملک بھر میں بجلی 1 روپے 15 پیسے فی یونٹ مہنگی

نیپرا نے کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی مزید مہنگی کر دی، فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 15 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے اضافہ مالی سال 2023-24 کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا ہے، بجلی صارفین کو جنوری تا مارچ 2024 اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔
نیپرا کا کہنا ہے کہ صارفین جنوری،فروری اورمارچ میں ایک روپے 15پیسے فی یونٹ اضافی ادا کریں گے، بجلی کی قیمت میں اضافے کے فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا، ڈسکوز کے بجلی صارفین پر 22 ارب 29 کروڑ 70 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
