بجلی 1.74 روپے فی یونٹ مزید مہنگی کردی گئی

نیپرا نے بجلی مزید ایک روپے 74 پیسے مہنگی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔
نیپرا نے سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کےتحت کراچی سمیت ملک بھر کےلیے بجلی مہنگی کردی،جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیاگیا ہے۔
نیپرا کی جانب سےجاری کیے گئے نوٹی فکیشن کےمطابق ملک بھر کےصارفین کےلیے بجلی اپریل تا جون 2024 کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔
اگر پارلیمنٹ میں ریڈ لائن کراس ہوئی تو جلسے میں بھی کئی ریڈ لائنیں کراس ہوئیں : خواجہ آصف
نوٹی فکیشن میں کہاگیا کہ صارفین سےبجلی کی قیمت میں اضافےکی وصولی ستمبر تا نومبر 2024 کے 3 ماہ میں کی جائےگی، جس سے صارفین پراضافے کا 43 ارب 23 کروڑ روپےکا اضافی بوجھ پڑےگا۔
