ملک بھرکے صارفین کیلئے بجلی مزید مہنگی کردی گئی

کراچی سمیت ملک بھرکیلئے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی مہنگی کردی گئی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نےبجلی کی قیمت میں20 پیسےفی یونٹ اضافےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کےمطابق اضافہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا جس سے بجلی صارفین پر1 ارب18 کروڑ70 لاکھ روپےکا اضافی بوجھ پڑے گا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کااطلاق دسمبر2024 کے بل میں ایک ماہ کیلئےہوگا۔

نوٹیفکیشن کےمطابق اضافےکااطلاق لائف لائن اورپری پیڈ بجلی صارفین پر نہیں ہوگا، اس کے علاوہ ونٹرپیکج کےتحت بجلی کےاضافی استعمال پربھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق نہیں ہوگا۔

یادرہے کہ گذشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی وصولی نومبرمیں ختم ہوگئی تھی۔

گذشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی وصولی ایک روپے74پیسے فی یونٹ تھی۔

Back to top button