پن بجلی کا پیداواری ٹیرف بڑھا کر 4.96 روپے فی یونٹ مقرر

 نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے پن بجلی کا پیداواری ٹیرف بڑھانے کا فیصلہ جاری کر دیا۔نیپرا کے مطابق پن بجلی کا اوسط پیداواری ٹیرف 3 روپے 85 پیسے سے بڑھا کر 4 روپے 96 پیسے فی یونٹ مقرر کر دیا گیا ہے۔

نیپرا نے واپڈا کی درخواست پر ٹیرف میں اضافے کا فیصلہ حکومت کو بھجوا دیا۔اس کے علاوہ نیپرا نے واپڈا کے پن بجلی اسٹیشنز کا کیپسٹی ٹیسٹ کرانے کا بھی حکم دیدیا ہے۔

آڈیو لیکس کمیشن کیس میں عدالتی بینچ پر اعتراضات مسترد

Back to top button