بجلی 8 روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

حکومت نے بجلی 8 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کا اعلان کر دیا، بجلی کی قیمت میں اضافیہ بنیادی ٹیرف کی مد میں کیا جائے گا۔
اس وقت ملک میں بجلی کا بنیادی ٹیرف ساڑھے 16 روپے فی یونٹ سے زیادہ ہے، اور نیپرا اور وزارت توانائی کا فیصلہ آنے پر اوسط بنیادی ٹیرف 24 روپے سے تجاوز کر سکتا ہے۔
ذرائع وزارت پیٹرولیم کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ 10 بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواستوں پر نیپرا کے فیصلوں کے بعد ہوگا، نیپرا 10 بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی ریوینیو ضروریات کی درخواستوں پر سماعتیں مکمل کرچکا ہے۔
رواں ہفتے درخواستوں پر نیپرا کی طرف سے فیصلے متوقع ہیں، فیصلے جاری ہونے کے بعد پاور ڈویژن بجلی کی قیمت بڑھانے کا حتمی فیصلہ کرسکے گی۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ نیپرا کا فیصلہ آنے کے بعد وفاقی حکومت ٹارگٹڈ سبسڈی کا فیصلہ بھی کرے گی، فیول پرائسز، مہنگا ڈالر، گردشی قرضہ اور کمپنی نقصانات کے سبب بجلی مہنگی ہو گی،اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ یکمشت نہیں مرحلہ وار ہو سکتا ہے۔
