کراچی کےصارفین کیلئے بجلی مزید مہنگی ہونےکاامکان
کراچی کے شہریوں پر مزید اضافی بوجھ ڈالنےکی تیاری کی جارہی ہے۔شہر قائد کے صارفین پر بجلی مزید51پیسےمہنگی ہونےکاامکان ہےجس کافیصلہ کل نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا)کرےگی۔
کراچی کےلیےاگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں بجلی مزید51 پیسےفی یونٹ مہنگی کرنےکی درخواست پرنیپرامیں کل سماعت ہوگی۔
کے الیکٹرک نےاگست2024 کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرامیں جمع کرا رکھی ہےجس کے تحت51پیسےفی یونٹ کااضافہ مانگا گیاہے۔
نیپرا کی جانب سےاگرکےالیکٹرک کی درخواست منظورکرتےہوئےمن و عن اضافے کردیا جاتا ہےتوکےالیکٹرک صارفین پر85 کروڑ30 لاکھ روپےکااضافی بوجھ پڑے گا۔
ذرائع نےبتایا ہے کہ کےالیکٹرک صارفین ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کےمسلسل بوجھ کی زد میں ہیں، ستمبرمیں کراچی والےپرانی ماہانہ ایڈجسٹمٹ میں فی یونٹ ایک روپے ادا کرچکےہیں۔
اس کےعلاوہ نیپرا سےکےالیکڑک کےلیےجولائی2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ ابھی آنا باقی ہے۔کےالیکٹرک نےجولائی2024 کی ایڈجسٹمنٹ میں فی یونٹ 3 روپے9پیسےکااضافہ مانگ رکھا ہے۔
اگر قیمتوں میں من و عن اضافہ کیاجاتا ہےتوکےالیکٹرک صارفین پر6 ارب20 کروڑ 60لاکھ روپےکااضافی بوجھ پڑےگا۔
وزیراعظم شہباز شریف کامہنگائی کی شرح میں کمی پراظہار تشکر
اس سےقبل، نیپرا مئی اورجون کی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں بھی کےالیکٹرک کےلیے بجلی مہنگی کر چکا ہے اورمئی اورجون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں5روپے76پیسےاضافہ کردیا گیا تھا۔