بجلی کی قیمت 10 سے 12 روپے فی یونٹ کم کر سکتے ہیں: اویس لغاری

وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری کا کہنا ہےکہ آئی ایم ایف سے کیپٹو پاور پلانٹس پر بات چیت جاری ہے،10 سے 12 روپے فی یونٹ تک بجلی سستی کرسکتے ہیں۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پاور کے اجلاس کےبعد میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے وفاقی وزیر اویس لغاری نے کہاکہ اب تک 1100 ارب روپے کی بچت کرچکے ہیں، آئی پی پیز کےساتھ مذاکرات میں اب حکومتی پاور پلانٹس کی باری ہے۔

وزیر برائے توانائی اویس لغاری نے کہاکہ تمام آئی پی پیز کے معاہدوں پر نظرثانی کی جائے گی، نظرثانی کےبعد عوام کو بہت اچھی بچت ہوگی-

وفاقی وزیر نے کہا کہ کے الیکٹرک نے ملٹی ایئر ٹیرف کی مد میں بہت بڑی رقم مانگی ہے،میرےخیال میں یہ ملٹی ایئر ٹیرف اتنا نہیں بنتا، بہت کم ہونا چاہیے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ نیپرا پاکستان کی عوام کا مفاد مد نظر رکھتےہوئے فیصلہ کرے گا-

وفاقی وزیر اویس لغاری کا کہنا تھاکہ آئی ایم ایف کےساتھ کیپٹو پاور پلانٹس پر بات چیت کررہے ہیں اور معاملہ اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے۔

اویس لغاری نے کہاکہ بجلی کی قیمت 10 سے 12 روپے فی یونٹ کم کرسکتے ہیں، خواہش ہے ہ بجلی کا ریٹ 50 روپے کم ہوجائے، بگاس کے 8 پلانٹس کا جائزہ لینے جارہے ہیں، اس کے علاوہ مزید 16 پلانٹس کی نظرثانی بھی کرنے جا رہے ہیں۔

اویس لغاری نےکہاکہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سے کنڈا کلچر کےخاتمے کے ایجنڈے پر ملاقات ہوئی تھی،کنڈا کلچر پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی کارکردگی اچھی نہیں ہے۔

9 مئی مقدمات : شاہ محمود قریشی اور یاسمین راشد سمیت دیگر پر فرد جرم عائد

واضح رہےکہ حکومت نے معاشی اصلاحات کے ایجنڈے کےتحت پاور سیکٹر میں بھی اصلاحات متعارف کروائی ہیں،وفاقی حکومت نے مہنگے بجلی معاہدوں سے جان چھڑوانے کےلیے کئی آئی پی پیز سے معاہدوں پر نظرثانی کی ہے۔

بجلی کےگردشی قرض کو کم کرنے کےلیے بھی اقدامات کیےگئے، لائن لاسز پر کنٹرول کےلیے بھی کوشییں کی جارہی ہیں۔

گزشتہ ہفتے وفاقی وزیر اویس لغاری نےکہا تھاکہ ہم چاہتے ہیں اگلے 4 سال میں توانائی کا شعبہ بحران سے نکل آئے،پہلے صنعتوں کو ساڑھے 58 روپے کا ملنےوالا بجلی کا یونٹ اب 47 روپے 17 پیسے میں فراہم کیا جا رہا ہے،انڈسٹری سے سالانہ 150 ارب کی کراس سبسڈی کا بوجھ کم کیاگیا ہے۔

Back to top button