وزیراعظم نے 200 یونٹ والے صارفین کےلیے بجلی کی قیمت بڑھانے کی تجویز مسترد کردی

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دو سو یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کےلیے بجلی کی قیمت بڑھانے کی تجویز مسترد کردی۔ حکومت کا بجلی کے پروٹیکٹڈ صارفین کے بلوں کی مد میں ریلیف دیتے ہوئے 2سو یونٹ تک کی سبسڈی برداشت کرنے کا فیصلہ۔

وزیراعظم کی جانب سے  2سو  یونٹ استعمال کرنے والوں کےلیے ٹیرف نہ بڑھانےکی ہدایت اور پروٹیکٹڈ صارفین کےلیے بجلی کے نرخ بڑھانے کی معاشی ٹیم کی تجویز مسترد کردی گئی۔

سپریم کورٹ: فیصل واؤڈا توہین عدالت کیس سماعت کےلیے مقرر

ذرائع کے مطابق  بجٹ میں تقریباً 2 کروڑ پروٹیکٹڈ صارفین کو بجلی نرخوں میں سبسڈی دی جائے گی اور آئندہ مالی سال بجلی نرخوں میں اضافہ پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کےلیے نہیں کیا جائے گا۔ بڑے صارفین کےلیے بجلی ٹیرف میں اضافہ نئے مالی سال کے پہلے ماہ سے ہوگا اور پروٹیکٹڈ صارفین کو رواں مالی سال کے آخر تک 160 ارب روپے سبسڈی دی جائے گی۔

Back to top button