کراچی کےلیے بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاریاں

گرمی، مہنگائی، لوڈشیڈنگ اور زائد بلوں سے ستائی عوام کو مزید ستانے کےلیے کے الیکڑک نے نیپرا کو بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 10روپے69 پیسے فی یونٹ اضافہ کرنے کی درخواست کردی۔

کے الیکڑک نے2023 تا 2030  کا ملٹی ائیر ٹیرف مقرر کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کروائی۔ کے الیکٹرک کی جانب درخواست میں بجلی کا بنیادی ٹیرف 44 روپے 69 پیسے فی یونٹ مقرر کرنے کا کہا گیا ہے۔ کے الیکڑک کا موجودہ بنیادی اوسط ٹیرف34 روپے فی یونٹ بنتا ہے۔ کے الیکڑک نے سات سالہ ملٹی ائیر ٹیرف کے تحت بنیادی ٹیرف میں اضافہ مانگا ہے۔

پی ٹی آئی کا ہتک عزت قانون کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان

بجلی کی قیمت کا ای پی پی کمپوننٹ 18 روپے 88 پیسے فی یونٹ مقرر کرنے کی درخواست  بھی کی گئی ہے،  جب کہ ٹیرف میں بجلی کی قیمت کا   سی پی پی کمپوننٹ بارہ روپے 54 پیسے فی یونٹ مانگا گیا ہے۔

 

Back to top button