بجلی فی یونٹ 4 روپے 80 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی 4 روپے 80 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے، جبکہ نومبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 75 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کی توقع ہے۔

کے الیکٹرک کی جانب سے جولائی سے ستمبر کے لیے فی یونٹ 5 روپے 18 پیسے اور نومبر کے لیے 32 پیسے اضافے کی درخواست کی گئی تھی، نیپرا نے آج کے-الیکٹرک کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا۔

نیپرا نے کے الیکٹرک کی پہلی سہہ ماہی اور نومبر 2021 کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹس کی مد میں مجموعی طور پر بجلی 5 روپے 50 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی دو مختلف درخواستوں پر سماعت کی۔

نئے پاکستان کا نظام کون سا مافیا انجن چلا رہا ہے؟

نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ اس مد بجلی کی قیمت میں 4 روپے 80 پیسے فی یونٹ اضافہ بنتا ہے، تاہم نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ نومبر کی ایڈجسٹمنٹ میں کراچی والوں کیلئے بجلی 75 پیسے فی یونٹ سستی کیے جانے کا امکان ہے۔

کے الیکٹرک کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ کمپنی سے 2 ہزار 50 میگاواٹ بجلی خریداری کا معاہدہ کرنے جا رہے ہیں اور ٹیرف ڈیفرنشیئل سبسڈی کے حوالے سے مسودہ وزرات خزانہ کو بھجوایا دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ 23 دسمبر کو کے الیکٹرک نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کے تحت بجلی کے نرخوں میں 5 روپے 50 پیسے اضافہ کرنے کی اجازت طلب کی۔

Back to top button