بجلی چوری کی اطلاع دینے والے کو انعام دینے کا فیصلہ

فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو)  نے بجلی چوری کی اطلاع دینے والے کو  انعام دینےکا فیصلہ کیا ہے۔فیسکو کے چیئرمین بورڈ آف گورنرز کے مطابق بورڈ نے بجلی چوری کی اطلاع دینے والے کو انعام دینے کی منظوری دے دی ہے۔

چیئرمین فیسکو نے کہا کہ بجلی چوری کی اطلاع دینے والے شہری کو ریکوری کی رقم کا ایک فیصد انعام دیا جائے گا جب کہ بجلی چوروں کےخلاف کارروائی کرنے والی فیسکو ٹیموں کو بھی انعام ملے گا۔

چیئرمین فیسکو کے مطابق بجلی چوروں کی اطلاع دینے والے کا نام خفیہ رکھا جائے گا۔

Back to top button