ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ:پاکستان شاہینز نےعمان کوشکست دیدی

ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ ٹی 20 ٹورنامنٹ میں پاکستان شاہینز نےعمان کو74 رنز سے شکست دےدی۔
عمان میں کھیلےگئےمیچ میں پاکستان شاہینزنے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے 20اوورزمیں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 185 رنزبنائے۔ پاکستان کی طرف سے قاسم اکرم 48اورروحیل نذیر41رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
ہدف کےتعاقب میں عمان کی ٹیم20اوورز میں سات وکٹوں کےنقصان پر111 رنز بناسکی، زمان خان نے2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
یادرہےکہ پاکستان شاہینز کواپنےپہلے میچ میں بھارت اےکےہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا،پاکستان شاہینزاپنا اگلا میچ بدھ کومتحدہ عرب امارت کیخلاف کھیلیں گے۔
