اپنی فضائی حدود ایران کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، امارات کا واضح اعلان

متحدہ عرب امارات نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی فضائی حدود کو ایران یا کسی بھی تیسرے ملک کے خلاف فوجی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔
وزیرِ مملکت برائے بین الاقوامی تعاون ریم الہاشمی نے پریس بریفنگ میں کہا کہ امارات اپنی فضائی حدود کسی بھی تیسرے ملک کے لیے فوجی کارروائی کے لیے فراہم نہیں کرے گا۔
انہوں نے مزید واضح کیا کہ ایران کا بیلسٹک میزائل پروگرام خطے کے لیے خطرہ ہے، تاہم فوجی کارروائی مسئلے کا حل نہیں ہے اور خطے میں بڑھتی کشیدگی تمام ممالک کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہے۔
الہاشمی کے مطابق متحدہ عرب امارات کو اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے اور وہ اپنی خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہر اقدام اٹھائے گا۔
ایرانی کارروائیاں: دبئی میں امریکی قونصل خانے پرحملہ، سعودیہ میں CIA سٹیشن تباہ
واضح رہے کہ ایران امریکی اور اسرائیلی حملے میں سپریم لیڈر ٓیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد سے متحدہ عرب امارات میں قائم امریکی فوج اڈوں اور دیگر تنصیبات کو نشانہ بنا چکا ہے۔
خیال رہے گزشتہ رات بھی ایران کی جانب سے دبئی میں امریکا کےقونصل خانے کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا،جس کے بعد عمارت کے ایک حصے میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔
