پاکستان اور سعودی عرب کادفاعی تعاون بڑھانےکی ضرورت پرزور
پاکستان اورسعودی عرب نےبائی لیٹرل دیفنس انڈسٹریل فورم میں دونوں ممالک کےدرمیان دفاعی صنعتی تعاون بڑھانےکی ضرورت پرزوردیااور نئےشعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا گیا۔
آئی ایس پی آرکے مطابق پاکستان اورسعودی عرب کےبائی لیٹرل ڈیفنس انڈسٹریل فورم کا ساتواں اجلاس10اکتوبرکوسعودی عرب کےدارالحکومت ریاض میں منعقد ہواجہاں پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے وفد کی قیادت چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل محمد اویس دستگیر نےکی جبکہ سعودی عرب کی طرف سےاجلاس کی قیادت معاون وزیردفاع انجینئ طلال بن عبداللہ العتیبینے کی۔
بیان میں کہا گیا کہ اجلاس کےدوران چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹننٹ جنرل محمد اویس دستگیرنےسعودی رائل
ڈیفنس فورسز کی استعداد کاربڑھانےکےلی پاکستان کے مستقل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
بلاول بھٹوزرداری نےآئینی ترامیم پرعوام سےتجاویزمانگ لیں
اجلاس کےحوالےسےکہا گیا کہ سعودی عرب کےنمائندےنےدہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں اورقربانیوں کوسراہااورخطےمیں امن و استحکام کےلیےپاکستان کی قیمتی خدمات کوتسلیم کیا۔
آئی ایس پی آر نےبتایا کہ فورم میں عالمی اورعلاقائی سلامتی کودرپیش چیلنجز اور ان کےدفاعی افواج پراثرات پر تبادلہ خیال کیا گیااورجدید ٹیکنالوجی میں تیز رفتار پیش رفت کومدنظر رکھتےہوئےدونوں برادر ممالک کےدرمیان دفاعی صنعتی تعاون کو مزید بڑھانےکی ضرورت پرزور دیا گیا۔
پاک فوج کےشعبہ اطلاعات کےمطابق اس ضمن میں جاری تعاون کاجائزہ لیا گیا اور نئے شعبوں میں تعاون پربھی اتفاق کیا گیا۔