بار بارباتھ روم بریک لینے والاملازم برطرف

چین میں انجینیئر کو بار بار اور غیر معمولی طور پر طویل باتھ روم بریکس لینے پر ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔

جیانگ سو صوبے سے تعلق رکھنے والے اس شخص جس کا خاندانی نام لی بتایا گیا ہے کو ایک ماہ میں بار بار طویل باتھ روم بریک لینے پر نوکری سے نکالا گیا،  ان میں سے سب سے طویل باتھ روم بریک 4 گھنٹے تک جاری رہا۔

چینی میڈیا کے مطابق یہ معاملہ حال ہی میں شنگھائی فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز کی جانب سے اس وقت رپورٹ کیا گیا جب لی نے ملازمت کے معاہدے کے غیر قانونی خاتمے پر اپنی کمپنی کے خلاف عدالت سے رجوع کیا۔

عدالتی کارروائی کے دوران لی نے مؤقف اختیار کیا وہ ایک بیماری میں مبتلا ہے اور  بطور ثبوت اپنی ادویات پیش کیں اور رواں سال جنوری میں ہونے والی اپنی سرجری کا ریکارڈ بھی عدالت میں جمع کروایا۔

لی نے کمپنی کے خلاف 3 لاکھ 20 ہزار یوآن (تقریباً 45 ہزار امریکی ڈالر) ہرجانے کا دعویٰ بھی دائر کیا تاہم عدالت نے قرار دیا کہ لی کا باتھ روم میں گزارا گیا وقت اس کی جسمانی ضرورت سے کافی زیادہ تھا۔

Back to top button