پاکستان کے دشمن بانی پی ٹی آئی کے ذریعے پاکستان کیخلاف سازش کررہے ہیں: رانا تنویر
وفاقی وزیرصنعت و پیداوار رانا تنویرحسین نےکہا ہےکہ دشمن طاقتیں بانی پی ٹی آئی کے ذریعے پاکستان کے خلاف سازش کررہی ہیں۔
شیخوپورہ میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی سوچ ٹھیک ہوگی تو ان کے معاملات بھی ٹھیک ہوں گے، عمران خان دوغلی پالیسی کے ذریعےدھوکا نہیں دے سکتے۔
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: فیصلہ جمعہ 17 جنوری تک مؤخر
وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ دشمن طاقتیں بانی پی ٹی آئی کے ذریعےپاکستان کےخلاف سازش کررہی ہیں، جھوٹ پھیلانا پی ٹی آئی کی عادت ہے،عمران خان سیاسی نہیں سنگین مجرم ہے۔
انہوں نےمزید کہا کہ 2017 میں نوازشریف کےخلاف سازش نہ ہوتی توپاکستانی پاسپورٹ مضبوط ترین ہوتا۔