ڈپریشن سےبچانے کیلئےبہترین غذا کونسی ہے؟

ماہرین صحت کہتےہیں کہ لوگ پھل زیادہ کھانےکےعادی ہوتےہیں ان کی ذہنی صحت بہتررہنےکاامکان زیادہ ہوتاہےجبکہ وہ ڈپریشن کی علامات کو کم رپورٹ کرتے ہیں۔

یہ دعویٰ برطانیہ میں ہونےوالی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔

آسٹن یونیورسٹی کے کالج آف ہیلتھ اینڈ لائف سائنسزکی تحقیق میں بتایا گیا کہ جو لوگ پھل زیادہ کھانےکےعادی ہوتےہیں انکی ذہنی صحت بہتر رہنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے جبکہ وہ ڈپریشن کی علامات کو کم رپورٹ کرتے ہیں۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ اکثر پھل کھانا ہماری ذہنی صحت کیلئےتوقع سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔

درحقیقت تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ نمکین اشیا جیسے چپس کو پسند کرنے والے افراد کی جانب سے انزائٹی کو رپورٹ کرنےکا امکان زیادہ ہوتا ہے۔

تحقیق میں برطانیہ سے تعلق رکھنے والے428 بالغ افراد کو شامل کیا گیا تھا اور دیکھا گیا کہ پھلوں، سبزیوں، میٹھی اور نمکین اشیا کو کھانے سے ذہنی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

سبزیاں کھانے اور ذہنی صحت کے درمیان کوئی براہ راست تعلق موجود نہیں۔

Back to top button