انگلش کائونٹی، حسن علی2 میچوں میں 14 وکٹیں لے اڑے

انگلش کائونٹی چیمپئن شپ میں قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر حسن علی نے شاندار کھیل کا مظاہر ہ کرتے ہوئے حریف ٹیم کے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھادی۔
قومی فاسٹ بائولر نے ہیمپ شائر کے خلاف کھیلے جارہے میچ کی پہلی اننگز میں5 کھلایوں کا آئوٹ کیا، ان کی جارحانہ بائولنگ کی بدولت مخالف ٹیم محض 246 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔ قومی کرکٹر نے 15 اوورز کروائے اور 45 رنز دیکر حریف ٹیم لیام ڈوسن، بین براؤن، کیتھ بارکر، کائل ایبٹ اور محمد عباس کی وکٹیں لیں۔
پاکستانی ہاکی ٹیم نے نیدرلینڈز کو3-5 سے شکست دے دی
خیال رہے کہ حسن علی نے کاؤنٹی کیریئر میں دوسری بار ایک اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کی ہیں۔اس سے قبل گزشتہ کاؤنٹی میچ میں گلاوسیسٹر شائر کے خلاف انہوں نے 9 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی انگلش کاؤنٹی میں لنکاشائر کی نمائندگی کررہے ہیں۔
