گھریلو صارفین کو صبح 5 سے رات 10 بجے تک بلا تعطل گیس کی فراہمی یقینی بنائیں ، وزیر اعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے موسمِ سرما میں گھریلو صارفین کے لیے گیس کی بلاتعطل فراہمی بہتر بنانے کی ہدایت دی ہے۔

قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک نے بتایا کہ وزیراعظم نے صبح 5 بجے سے رات 10 بجے تک گیس کی مسلسل فراہمی یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔

وزیر کے مطابق اس سال گزشتہ سال کے مقابلے میں گیس لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی آئی ہے۔

نومبر میں 80–90 ہزار شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 70–80 فیصد اوگرا نوعیت کی تھیں، اور انہیں 36 گھنٹوں میں حل کر دیا گیا۔ وزیر نے کہا کہ جہاں بھی گیس پریشر کا مسئلہ ہو، نشاندہی کی جائے، وہ حل کیا جائے گا۔

Back to top button