ماحولیاتی آلودگی سے کینسرکی بیماریاں بڑھ رہی ہیں،ماہرین

ماہرین نے خبردارکیا ہے کہ نوجوانوں میں کینسر کے بڑھتے ہوئے کیسز کی بڑی وجوہات ماحولیاتی آلودگی کابڑھناہے۔

فضائی آلودگی، خاص طور پر مائیکرو پارٹیکلز سانس کے ذریعے جسم میں داخل ہوکر پھیپھڑوں، خون اور یہاں تک کہ خلیوں کو متاثر کرتے ہیں۔ پانی اور مٹی کی آلودگی کے ذریعے بھی زہریلے کیمیکل جسم میں جا سکتے ہیں، جو وقت کے ساتھ خلیاتی تبدیلی کا سبب بنتے ہیں۔

تھیلیٹس اور بسفینول اے جیسے کیمیکل جو عام پلاسٹک کی بوتلوں، پیکنگ، کھلونوں اور روزمرہ کی اشیاء میں موجود ہوتے ہیں، ہارمونز کے نظام کو متاثر کرتے ہیں۔ یہ کیمیکل  نوجوانوں میں ہارمونز کے عدم توازن، بلوغت میں تبدیلی اور حتیٰ کہ کینسر جیسے امراض سے جوڑے جا چکے ہیں۔

Back to top button