ایپسٹین فائلز میں مودی کا نام آنے پر بھارتی سیاست میں بھونچال آگیا

بدنام زمانہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین فائلز میں وزیر اعظم نریندر مودی کا نام آنے پربھارتی سیاست میں بھونچال آگیا۔
تفصیلات کے مطابق ایپسٹین فائلز میں بھارتی وزیرِ اعظم کا نام سامنے آنے پر بھارتی پارلیمنٹ میں کہرام مچ گیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے ایپسٹین فائلز معاملے پر بھارتی حکومت سے دو ٹوک جواب طلب کر لئے۔

رہنما عام آدمی پارٹی سنجے سنگھ کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیرِ اعظم پر لگنے والے الزامات کا جواب دینا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

اسی طرح کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی نے بھی مودی کے ایپسٹین سے تعلقات پرسخت سوالات اٹھا دیے۔ان کا کہنا تھا کہ بدنام زمانہ جنسی مجرم سے بھارتی وزیراعظم کا رابطہ کس مقصد کے لیے تھا؟۔

کانگریس لیڈر پوان کھیرہ نے بھی کہا کہ ایسپٹین نے لکھا کہ مودی نے اسرائیل میں امریکی صدر کے فائدے کیلئے ناچ گانا کیا۔

ماہرین کے مطابق ایپسٹین کی فائلز میں مودی کا نام سامنے آنا بھارتی سیاست میں شدید بحران اور سیاسی ہلچل کا باعث بن سکتا ہے۔

Back to top button