مخصوص نشستوں دینے کیلئےالیکشن کمیشن آج بھی فیصلہ نہ کر سکا

 پی ٹی آئی کومخصوص نشستیں دینےکےمعاملےپرالیکشن کمیشن کاچھٹااجلاس بھی بےنتیجہ ختم ہوگیا۔

ذرائع الیکشن کمیشن کےمطابق چیف الیکشن کمشنرنےاجلاس کی صدارت کی لیکن حتمی فیصلہ نہ ہوسکااورمعاملہ ابھی زیرغور ہے۔

مخصوص نشستوں کےمعاملےپرالیکشن کمیشن تاحال کسی حتمی نتیجےپر نہیں پہنچا ہے تاہم تمام قانونی نکات پرکمیشن کی قانونی ماہرین سےمشاورت جاری ہے۔الیکشن کمیشن نےکل ایک بارپھرمشاورت کا فیصلہ کیاہے۔

واضح رہےکہ سپریم کورٹ نےمخصوص نشستیں تحریک انصاف کودینےکاحکم دیا تھا۔

واضح رہے کہ مخصوص نشستوں کے حوالے سے تفصیلی فیصلے پر الیکشن کمیشن نےایک مرتبہ پھر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کےمطابق مخصوص نشستوں کےحوالے سے تفصیلی فیصلے پر الیکشن کمیشن کی جانب سےمتفرق درخواست دائر کرنےپر غور کیاجارہا ہے۔

قبل ازیں سپریم کورٹ کے 12 جولائی کےعبوری فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کے ساتھ مسلم لیگ ن اور پی پی پی کی جانب سے 3 نظرثانی درخواستیں پہلےہی سپریم کورٹ میں دائر ہوچکی ہیں۔

یادرہے کل سپریم کورٹ کےاکثریتی ججز نے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کیاتھا جس میں الیکشن کمیشن کو ایک بار پھر حکم دیاگیا تھا کہ وہ مخصوص نشستوں پر تحریک انصاف کے امیدواروں کو نوٹیفائی کرے۔

دشمن قوتوں کوناکام بنانےکیلئےکوئی کسرنہیں چھوڑیں گے،آرمی چیف

فیصلے میں سپریم کورٹ نےسیاسی جماعتوں کو مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ سے متعلق الیکشن رول 94 خلاف آئین قرار دےکر کالعدم کردیا۔عدالت نے قرار دیا کہ الیکشن رول 94 خلاف آئین اور غیر مؤثر ہے،رول 94 الیکشن ایکٹ کےآرٹیکل 51 اور 106 کےمنافی ہے۔

Back to top button