دہشت گردی کے خاتمے کےلیے سب کو ایک ہونا ہوگا: سہیل آفریدی

 

 

 

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کےلیے نیت ٹھیک کرنا چاہیے، دہشت گردی کے خاتمے کےلیے سب کو ایک ہونا ہوگا۔

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ وفاق کے ذمے خیبرپختونخوا کے 4 ہزار 400 ارب سے زیادہ روپے واجب الادا ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہاکہ قبائلی اضلاع کو ضم کیاگیا لیکن معاشی حق نہیں دیا گیا، وفاق ہمارے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کررہا ہے، اگر وفاق حق دیتا تو ہم صوبے کےلیے کیا کچھ نہیں کرسکتے تھے،محدود وسائل میں بھی صوبے کےلیے کام کررہے ہیں۔

بلوچستان کے دہشتگرد افغانستان کے ایجنٹ، عوام کیساتھ ملکر شکست دینگے،خواجہ آصف

انہوں نےکہا کہ پنجاب میں سول مارشل لا ہے،وہاں پی ٹی آئی جھنڈا نہیں لہرا سکتی،ہم کارنر میٹنگ نہیں کرسکتے،پنجاب کے ایم پی اے اور ایم این اے نے بتایا کہ ان کی گاڑیوں کے نمبرز ٹیمپر ہورہے ہیں،ان کے گارڈز کی بندوقیں لے کر ان کے نمبرز ٹیمپر کیے جاتے ہیں۔

Back to top button