سابق کپتان بابراعظم کا موبائل گم ہونا ’’مارکیٹنگ اسٹنٹ ‘‘نکلا

قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کا موبائل گُم ہونے سے متعلق بیان مارکیٹنگ اسٹنٹ نکلا۔مداحوں کی جانب سے ناراضگی کااظہار کیاگیا
بابراعظم نے اپنا موبائل کھو یا چوری ہوجانے کی اطلاع سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر اسٹوری کی صورت میں شیئر کی۔
سابق کپتان نے مداحوں کو اپنے ساتھ پیش آئی پریشانی کے حوالے سے بتایا کہ میرا موبائل فون کھو گیا جس کے بعد سارے رابطے کے نمبر بھی چلے گئے ہیں تاہم اب خبر سامنے آئی ہےکہ یہ ایک مارکیٹنگ اسٹنٹ تھا۔
بابراعظم کی پوسٹ پر مداحوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کرکٹر کو پریشان نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی تھی۔
سابق کپتان نے نجی کمپنی کی مارکیٹنگ کرتے ہوئے بتایا کہ فون مل گیا،اور آپ کی تمام پریشانیوں کو بہت سراہا جاتا ہے،انہوں نے پوسٹ پر ہنستے ہوئے ایموجی کو بھی شامل کیا۔
