بڑھکیں، دھمکیاں اورالزام تراشی پی ٹی آئی کا وتیرہ ہے،عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کاکہناہےکہ بڑھکیں، دھمکیاں اورالزام تراشی پی ٹی آئی اوران کےلیڈر کا وتیرہ ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا صحافیوں سے گفتگو میں کہناتھا کہ بشریٰ بی بی نے کارکنوں کے ذریعے علی امین گنڈا پور پر پتھراؤ کروایا، غیرملکی میڈیا کو خیبرپختونخوا بلاکر گمراہ کن بریفنگ دی جارہی ہےجوجھوٹ پ مبنی ہےاور اس کا حقائق سے دور دور تک بھی کوئی تعلق نہیں ہے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ اب علی امین گنڈاپور کہتے ہیں کہ ہمارا احتجاج پرامن نہیں ہوگا، سوال یہ ہے کہ آج تک آپ کا کون سے احتجاج پرامن ہوا ہے۔علی امین گنڈاپور نے کل کچھ الزامات لگائے جن کے حقائق سے عوام کوآگاہ کرنا بہت ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ آج خیبرپختونخوا میں غیر ملکی میڈیاکوبلاکر جو گمراہ کن بریفنگ دی جارہی ہے اس سے عوام کوآگاہ کرنابہت ضروری ہے، ان کی شرپسندی اور ملک دشمنی کو بھی کھل کر سامنےآنا چاہیے۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ بڑھکیں، دھمکیاں اور الزام تراشی پی ٹی آئی اور ان کے لیڈر کا وتیرہ ہے، علی امین نےکہا اس بار ہمارا احتجاج پرامن نہیں ہوگا، سوال یہ ہے کہ آج تک آپ کاکون سےاحتجاج پر امن ہوا ہے۔
عطاتارڑ نے کہا کہ یہ 1200 لاشوں سےشروع ہوئے،پھر کبھی 1300، کبھی 600، کبھی 700 لاشوں کا دعویٰ کیا، جھوٹ پر جھوٹ بولا، آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے پوری دنیا میں تصاویر پھیلائیں۔
وزیر اطلاعات نےکہا کہ ملک سےباہر بیٹھے پی ٹی آئی سوشل میڈیا کےملک دشمن ٹولے کےڈیجیٹل میڈیا پربھارتی میجر گوروو آریا سےروابط ثابت ہوچکے ہیں، ان کی ٹائم لائن اور سوشل میڈیا پوسٹوں میں میجر گوروو آریا کوری پوسٹ اور لائک کیا جارہا ہے۔
وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑنےکہا کہ میجر گوروو آریا کا ایجنڈا سب کوپتہ ہے کہ وہ پاکستانی فوج کےخلاف ہے، ژہ اس کو فالو کررہےہیں کیوں کہ یہ بھی پاکستانی فوج کےخلاف ہیں، انہوں نےکہا کہ پی ٹی آئی ملکی سالمیت کےخلاف ہےورنہ یہ 9 مئی کےحملےنہ کرتی۔انہوں نےکہاکہ پرامن کال توآپ نےکبھی بھی نہیں دی، پرامن احتجاج کی کال دی ہوتی توکلاشنکوفوں، اسٹین گنوں، دستی بموں،آنسو گیس اور غلیلوں کےساتھ آپ اسلام آبادپرچڑھائی نہیں کرتے۔
