پاکستان اور بیلاروس کے درمیان معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کے تبادلے

وزیر اعظم کے دورہ بیلاروس کے دوران دونوں ملکوں کےدرمیان دفاع اور تجارت سمیت مختلف شعبہ جات میں تعاون کے معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ ہوا ہے،وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا بیلا روس کے ایوان آزادی آمد پر شاندار خیر مقدم کیاگیا،بیلا روس کی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے وزیر اعظم شہباز شریف کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔
پاکستان اور بیلاروس کے مابین معاہدوں اور مفاہمتی یاداشتوں کے تبادلے کی تقریب کا انعقاد کیاگیا۔پاکستان اور بیلا روس کے درمیان صنعت و تجارت اور ماحولیاتی تحفظ سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے معاہدے اور باہمی مفاہمت کی یادداشتوں کے تبادلےہوئے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکا شینکو سے ملاقات کےبعد مشترکہ پریس کانفرنس کی، شہباز شریف نے بیلا روس کے صدر سے بات چیت کو مفید قرار دیتےہوئے کہا پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔
ان کاکہنا تھاکہ بیلاروس کی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع اور سازگار ماحول سے فائدہ اٹھانا چاہیے،دونوں ملکوں کو زرعی اور صنعتی شعبوں میں ایک دوسرے کےتجربات سے استفادہ کرنا چاہیے۔
بیلا روس کے صدر نےکہا شہباز شریف کے دورے سے دو طرفہ تعلقات کو نئی جہت ملے گی،دو طرفہ تجارت کے مواقع سےحقیقی معنوں میں استفادہ کرنا ہے۔
قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف نے بیلاروس کے ایوان آزادی کا دورہ کیا جہاں وزیر اعظم کو گارڈ آف آنر دیاگیا۔
بیلا روس کے صدر کا وزیر اعظم اور نواز شریف کے اعزاز میں عشائیہ، غیر معمولی گرمجوشی کا اظہار
گزشتہ روز بیلا روس کے صدر کی جانب سے صدر مسلم لیگ ن نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف کے اعزاز میں عشائیہ دیاگیا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے بھِی شرکت کی تھی۔
