ماہرین نے آنتوں کے کینسرکوسنگین خطرہ قرار دیدیا

ماہرین صحت کاکہنا ہے کہ بڑی آنت اور نظامِ ہاضمہ کے کینسر کے کیسز نوجوانوں میں خطرناک حد تک بڑھ رہے ہیں۔

 ماہرین کا کہنا ہے کہ 50 سال سے کم عمر افراد، خاص طور پر 20 سے 40 سال کی عمر کے نوجوان، اس موذی مرض کا غیر معمولی طور پر شکار ہو رہے ہیں۔ پچھلی دو دہائیوں میں اس کینسر کی شرح میں خطرناک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جو مستقبل میں عالمی سطح پر صحت کے نظام پر بھاری بوجھ بن سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکا میں 20 سے 24 سال کے نوجوانوں میں بڑی آنت کے کینسر کی شرح میں 8.4 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے، جبکہ یورپ میں 20 سے 29 سال کی عمر کے افراد میں یہ شرح سالانہ 7.9 فیصد کی رفتار سے بڑھ رہی ہے۔ تحقیق سے یہ بھی پتا چلا ہے کہ 1990 کے بعد پیدا ہونے والوں میں اس مرض کا خطرہ پچھلی نسلوں کے مقابلے میں تقریباً دو گنا زیادہ ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق اس بڑھتے رجحان کی اہم وجوہات میں غیر متوازن طرزِ زندگی، پراسیسڈ اور چکنائی سے بھرپور خوراک، میٹھے مشروبات، موٹاپا، تمباکو نوشی، شراب نوشی، چربی والا جگر اور معدے میں نقصان دہ بیکٹیریا شامل ہو سکتے ہیں۔

Back to top button