ماہرین نےصحت مند زندگی کااہم راز بتادیا

40سال سےزائد عمر میں ورزش زندگی طویل کرسکتی ہے،ماہرین نےصحت مند زندگی کا راز بتادیا۔

ایک نئی تحقیق کے مطابق اگرآپ کی عمر40 سال سے زیادہ ہے او آپ اپنی ورزش کی سطح کو25فیصد تک بڑھاتےہیں توآپ کوزندگی کے اوسطاً مزید پانچ سال مل سکتے ہیں۔

رپورٹ میں پتا چلا ہےکہ 40 سےزائد افرادکے لیےجو روزانہ کی کم ترین سطح پر کام کرتے ہیں، جسمانی سرگرمی میں اضافےسےان کی عمر میں اضافہ ہوسکتا ہے۔مطالعے کے نتائج نے آسٹریلوی محققین کو بھی حیران کردیاہے۔

گولڈ کوسٹ،کوئنز لینڈ میں گریفتھ یونیورسٹی سکول آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری میں پبلک ہیلتھ کے پروفیسر لینرٹ ویرمین نے بتایا کہ ہمارے نتائج یہ بتاتے ہیں کہ جسمانی سرگرمی پہلے کی سوچ سے کافی زیادہ صحت کے فوائد فراہم کرتی ہے۔

نئی تحقیق میں امریکی اعدادوشمار پرتوجہ مرکوز کی گئی جس میں2003 سے 2006 کےوفاقی صحت کےسروے میں40 سال اوراس سےزیادہ عمرکےشرکا نے "ایکٹیویٹی ٹریکرز”پہنےاوراس سے روزانہ کی جسمانی سرگرمیوں کےبارےمیں معلومات حاصل کی گئیں۔

Back to top button