پاکس وائرس عالمی وبا کا سبب بن سکتےہیں، ماہرین صحت نے خبردار کر دیا

ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ مہلک چیچک (اسمال پاکس) کے ختم ہونے کے بعد دیگر پاکس وائرسز نئی عالمی وباء کا سبب بن سکتے ہیں۔
یہ وائرس، جسے طب کے میدان میں ویریولا کہا جاتا ہے، عالمی ادارہ صحت کی ویکسین مہم کے بعد 1980 میں دنیا سے ختم کر دیا گیا تھا۔ آج کے دور میں یہ وائرس صرف چند ہائی سیکیورٹی لیبارٹریز میں انتہائی محتاط سیمپلز کی صورت میں موجود ہے۔
ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز
سائنس دانوں کے مطابق چیچک کے خاتمے کے بعد لوگوں میں دیگر پاکس وائرسز کے خلاف مدافعت کم ہو گئی ہے، اور اس سے متعلق خطرہ بڑھ گیا ہے۔ آرتھوپاکس وائرس فیملی سے تعلق رکھنے والے وائرسز جیسے منکی پاکس، بوریل پاکس، بوفیلو باکس اور کیمل پاکس مستقبل میں چیچک کی جگہ لے کر وباء پیدا کر سکتے ہیں۔
ماہرین یاد دلاتے ہیں کہ 20 ویں صدی میں چیچک کے سبب تقریباً 50 کروڑ افراد جاں بحق ہوئے تھے، جس کی وجہ سے اس وائرس کی مہلکیت واضح ہے۔
