کوئٹہ میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا، 3 افراد جاں بحق اور 21 زخمی

کوئٹہ میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے، دھماکے میں 3 افراد جاں بحق، 21کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔ جنہیں سول اسپتال منتقل کیاگیا ہے۔
پولیس کے مطابق کوئٹہ میں بڑیچ مارکیٹ کے قریب دھماکا ہوا ہے، دھماکے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے، دھماکے میں 21 افراد بھی زخمی ہوئے جنہیں سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کاکہنا ہےکہ زخمیوں میں 4 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔پولیس کےمطابق دھماکا سڑک کنارے ہوا، سکیورٹی فورسز کی گاڑی گزررہی تھی۔ریسکیو اور امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں۔
پولیس کےمطابق دھماکے کی نوعیت معلوم کررہے ہیں، دھماکے سے جائے وقوع پر کھڑی موٹرسائیکل میں آگ لگ گئی،دھماکے سے قریب کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لےلیا ہے۔
فرحان ملک کی دوسرے مقدمے میں گرفتاری : عدالت برہم، درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ
خیال رہےکہ گذشتہ شب پولیس کے مطابق گوادر کے علاقے کلمت میں نامعلوم مسلح افراد نے بس میں سوار مسافروں کا اتار کر ان پر فائرنگ کردی۔فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ 1 زخمی نے دوران علاج دم توڑ دیا۔
مستونگ میں بھی کار پر فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکار جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوا۔لیویز چوکی پر مسلح افراد نے گاڑی کو آگ لگادی۔
صدر مملکت نے مذمت کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گرد ملکی ترقی اور صوبے کی خوش حالی کی دشمن ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ شرپسند عناصرکی بزدلانہ کاروائیاں حیوانیت کی عکاسی کرتی ہیں۔
وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیراعلٰی بلوچستان و دیگر نے بھی لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا۔