ٹانک،بکتر بند گاڑی کے قریب دھماکا، 6 پولیس اہلکاراور1راہگیر شہید

خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں تھانہ گومل بازار کی بکتر بند گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں 6 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد شہید ہوگئے۔
پولیس کے مطابق بکتر بند گاڑی تھانہ گومل سے ٹانک آرہی تھی کہ گومل بازار روڈ پر ریموٹ کنٹرول دھماکے کا نشانہ بنی۔
پولیس نے بتایاکہ دھماکے کے نتیجے میں بکتر بند گاڑی تباہ ہوگئی اور 6 پولیس اہلکار شہید ہوگئےجن میں تھانہ گومل کے ایڈیشنل ایس ایچ او اسحاق خان بھی شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شہدا میں ایک راہگیر بھی شامل ہے۔
شہباز شریف نے ٹانک میں دہشتگرد حملے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا اور واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا۔
انہوں نے کہا کہ واقعے کے ذمہ دار دہشتگردوں کو جلد ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوانے بھی واقعےکو افسوسناک قرار دیا
